نوازشریف اور چینی صدراچھے دوست ہیں،دونوں کا وژن ترقی اور خوشحالی ہے،سنیٹر مشاہد حسین سید

جمعہ 14 اپریل 2017 14:17

نوازشریف اور چینی صدراچھے دوست ہیں،دونوں کا وژن ترقی اور خوشحالی ہے،سنیٹر ..
اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سے میری پہلی ملاقات 1983میں ہوئی ، نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ اچھے دوست ہیں ،دونوں کا وژن ترقی اور خوشحالی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چینی صدر شی کتاب کی تقریب رونمائی میں چئیر مین سی پیک کمیٹی سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا میرے اور نوازشریف کے تعلقات بہت پرانے ہیں میر ی ان سے پہلی ملاقات 1983میں ہوئی جب یہ پنجاب کے وزیر خزانہ تھے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے بعد اسی سال میری میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملا ان کو پڑھنے کا بہت شوق تھا ۔ مشاہد حسین نے کہا وزیر اعظم نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کا وژن ترقی اور خوشحالی ہے ۔