پاکستان اور چین کا مستقبل مشترک اور درخشاں ہے‘ جیانگ ژیانگ وا

بہتر طرز حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ صدر شی چن پنگ نے قوموں کی مشترکہ خوشحالی کا وژن دیا ہے‘ سی پیک ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کا اہم جزو ہے ‘ باہمی تعاون کو فروغ دے کر ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں‘ یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی دستے کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہے،چین کے انفارمیشن آفس آف سٹیٹ کونسل کے ڈائریکٹر جیانگ زیانگ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 14 اپریل 2017 14:41

پاکستان اور چین کا مستقبل مشترک اور درخشاں ہے‘ جیانگ ژیانگ وا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) چین کے انفارمیشن آفس آف سٹیٹ کونسل کے ڈائریکٹرجیانگ ژیانگ وا نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا مستقبل مشترک اور درخشاں ہے‘ بہتر طرز حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ صدر شی چن پنگ نے قوموں کی مشترکہ خوشحالی کا وژن دیا ہے‘ سی پیک ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کا اہم جزو ہے ‘ باہمی تعاون کو فروغ دے کر ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں‘ یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی دستے کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہے۔

جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیانگ ژیانگ وا نے کہا کہ کتاب کی رونمائی پر چینی صدر کی طرف سے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چینی کانگریس نے اصلاحات کے ذریعے تیز ترین ترقی کے اہداف حاصل کئے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین کا مستقبل مشترک اور درخشاں ہے۔ انہوں نے کہا بہتر طرز حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے قوموں کی مشترکہ خوشحالی کا وژن دیا ہے چین ترقی کے سفر میں دوسرے ملکوں کو بھی شامل کرنا چاہتا ہ ے۔ جیانگ زیانگ نے کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دے کر ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی دستے کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہے۔ سی پیک ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کا اہم جزو ہے۔