سی پیک کے ذریعے خطے کی تین ارب آبادی مستفید ہوگی،سینیٹر مشاہد حسین سید

جمعہ 14 اپریل 2017 14:41

سی پیک کے ذریعے خطے کی تین ارب آبادی مستفید ہوگی،سینیٹر مشاہد حسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے خطے کی تین ارب آبادی مستفید ہوگی‘ نواز شریف اور چینی صدر ترقی ‘ مربوط رابطوں اور خوشحالی کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں‘ عالمی تعلقات میں پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے‘ ایک خطہ ایک سرک کا وژن مربوط رابطوں کے ذریعے ترقی و خوشحالی کا وژن ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ چینی صدر کی کتاب کے اردو ایڈیشن کی رونمائی تاریخی موقع ہے۔ عالمی تعلقات میں پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے۔ نواز شریف اور چینی صدر ترقی ‘ مربوط رابطوں اور خوشحالی کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک کا وژن مربوط رابطوں کے ذریعے ترقی و خوشحالی کا وژن ہے سی پیک کے ذریعے خطے کی تین ارب آبادی مستفید ہوگی۔ کتاب کا اردو ایڈیشن پاکستان اور چین کے ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے۔