پاکستان قانون کے مطابق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دے ،ْسینیٹر بابر اعوان

جمعہ 14 اپریل 2017 15:15

پاکستان قانون کے مطابق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دے ،ْسینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ پاکستان قانون کے مطابق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دے ،ْ وزیر اعلیٰ سندھ کا موقف درست ہے، جس صوبے میں گیس نکل رہی ہے اس کو گیس استعمال کرنے کیلئے دی جانی چاہیے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امریکا نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا نہ ہی وہ ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،جو لوگ غلط نام کرتے ہیں وہ خود اپنے آپ کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیںانہوں نے کہاکہ ملک دشمن سرگرمیوں کے حوالے سے باقاعدہ ہر ملک کااپنا قانون ہوتاہے جبکہ اس طرح سے بین الاقوامی قوانین بھی موجود ہیں۔

بھارتی ایجنٹ کی سزا پر فوری طور پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی سپرریم کورٹ نے افضل گرو کے فیصلہ پر کہا تھاکہ یہ بھارتی عوام کا مطالبہ ہے حالانکہ بھارتی حکومت نے افضل گرو کو پھانسی دینے کے لئے ملک میں ریفرنڈم نہیں کرایا تھا۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کا موقف درست ہے، جس صوبے میں گیس نکل رہی ہے اس کو گیس استعمال کرنے کے لئے دی جانی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز مردان یونیورسٹی میں نوجوان طالب علم کے قتل پر دکھ ہوا ، میں اس واقعہ کی پر زورالفاظ میں مذمت کرتاہوں ۔ رائے ونڈ کے ساتھ سندر گائوں میں 19سالہ نوجوان کی آنکھیں نکالی گئی ہیں،صوبائی حکومت کو اس معاملے پر کارروائی کرنا چاہیے۔