Live Updates

کل بھوشن یادیو کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، رمیش کمار

جمعہ 14 اپریل 2017 15:32

کل بھوشن یادیو کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، رمیش کمار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ‘ ملک دشمن کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی‘ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ‘ وزیر اعلیٰ سندھ کو نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ وفاق کو دھمکیاں دینا بند کر دیں۔

سندھ کو اپنے حصے سے زیادہ گیس دی جا رہی ہے۔ مردان میں طالب علم کا واقعہ عمران خان کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نفرت انگیز مواد کو نصاب سے نکالنا ہو گا۔ خیبر پختونخوا کے نصاب سے تو قائد اعظم کے ویژن کو بھی نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ‘ ملک دشمن کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی‘ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ‘ ۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ وفاق کو دھمکیاں دینا بند کر دیں۔ سندھ کو اپنے حصے سے زیادہ گیس دی جا رہی ہے۔ مردان میں طالب علم کا واقعہ عمران خان کے لئے ٹیسٹ کیس ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات