سندھ اسمبلی،وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس ملتوی کرنے پر اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج
مسلم لیگ (فنکشنل) کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ،ایوان سے چلے گئے ہم نے مراد علی شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ کی برسی میں بھی جانا ہے ، جس کیلئے اجلاس ذرا جلدی ختم کرنا ہو گا،نثار کھوڑو
جمعہ 14 اپریل 2017 15:43
(جاری ہے)
جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا ۔
تاہم اسی دوران اسپیکر کی ہدایت پر انہوں نے یہ دونوں آئٹم پیر تک ملتوی کرنے کے لیے ایوان میں تحریک پیش کی ، جس کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا ۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج بھی کیا ۔ ایم کیو ایم کے عامر معین پیرزادہ نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپوزیشن کی بات نہیں سننا چاہتے ہیں تو ہم بائیکاٹ کرکے چلے جاتے ہیں ۔ تاہم اسپیکر نے انہیں فلور فراہم نہیں کیا اور بجٹ کی سہ ماہی رپورٹ پر بحث کا آغاز کرنے کے لیے بالترتیب ایم کیو ایم کی ناہید بیگم ، انجینئر صابر حسین قائمخانی اور راشد خلجی کے نام پکارے ۔ اسی دوران اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ (فنکشنل) کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے چلے گئے ۔ ایوان میں اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث بجٹ کی سہ ماہی رپورٹ پر بحث کا باقاعدہ آغاز دوسرے روز نہ ہو سکا ۔ اسپیکر نے اپوزیشن کے بائیکاٹ پر کہا کہ جب وکلاء بھی بات نہ سمجھیں تو ہم کیا کریں ۔ جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں بولنے ہی نہیں دیا جاتا تھا ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے اجلاس شروع ہوا ہے اور میں مسلسل سیکرٹری سے کورم کے بارے میں پوچھتا رہا ۔ پھر اجلاس کو ملتوی کرنے پر ہی غور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کو وقت پر اجلاس میں آنا چاہئے ۔ قبل ازیں اسپیکر نے ایم کیو ایم کے محمد حسین خان کے بولنے کی کوشش کے دوران انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت سینئر ہیں اور 1988 سے ہمارے ساتھ ایوان میں ہیں ۔ نئے ارکان کو آپ تربیت دیں اور اس کے لیے باقاعدہ اک سیشن رکھیں ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے نئے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محمد حسین خان سے تربیت حاصل کریں ۔ اسی دوران سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے اپوزیشن کے بائیکاٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپوزیشن سے صبح ہی اس موضوع پر بات کی تھی ۔ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس تاخیر سے شروع ہوا اور یہ کورم پورا کرنا ہمارا نہیں سب کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر تنقید ہو گی تو اس کا جواب دیں گے اور اگر کوئی بجٹ پر بولنا نہیں چاہتا ہے تو اسپیکر اجلاس ملتوی کریں ۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال نے بجٹ کی سہ ماہی رپورٹ پر بحث میں حصہ لیا اور کہا کہ میں بہتر بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ سہ ماہی رپورٹ پیش کرنا اور پھر اس پر بحث کرانا حکومت کا اچھا اور تاریخی کارنامہ ہے ۔ پورے ملک کے کسی بھی صوبائی اسمبلی میں اس طرح کا سلسلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے حکومتی بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں زراعت کے لیے جو اسکیمیں رکھی گئی ہیں ، وہ بہتر عوامی مفاد کے لیے ہے اور اس سے عوام کو فائدہ مل رہا ہے اور ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے لیے سولر ٹیوب ویلز کا منصوبہ بھی انقلابی قدم ہے ۔ حکومت کی کارکردگی بہتر اور قابل تعریف ہے ۔ غزالہ سیال کی تقریر کے بعد مزید کسی رکن نے بحث میں حصہ نہیں لیا ۔ تقریباً پونے 12 بجے اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.