سابق کپتان و کوچ وقار یونس فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے پاناما میں موجود

’’پاناما پاکستان میں بہت مشہور ہے‘‘، وقار یونس کا صحیح مقام بتانے والے پانچ صارفین کو ٹویٹر پر فالو کرنے کا اعلان

جمعہ 14 اپریل 2017 18:46

سابق کپتان و کوچ وقار یونس فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے پاناما میں موجود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے پاناما میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے سفر کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔ وقار یونس نے اپنی پہلی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ میں اس وقت دنیا کے کس حصہ میں ہوں جس کا جواب درست ہو گا ان میں سے پہلے پانچ کو میں ٹویٹر پر فالو کروں گا۔

انہوں نے اس ٹویٹ میں ہنٹ دیا کہ یہ جگہ پاکستان میں بہت ہی مشہور ہے۔وقار یونس کی اس ٹویٹ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں نے بڑی تعداد میں آ کر اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔ حیرت انگیز بات ہے کہ ان کے مداحوں میں سے بیشتر نے بالکل درست جواب دیتے ہوئے پاناما کا ہی نام لیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وقار یونس نے وعدے کے مطابق ٹویٹر پر ایک اور تصویر شیئر کی اور اس میں لکھا کہ ’’پاناما پاکستان میں بہت مشہور ہے‘‘، انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق صحیح جواب دینے والے پہلے 5 صارفین کو فالو کروں گا۔