آئی پی ایل میچ میں کمنٹیٹر روی شاستری مین آف دی میچ دینا بھول گئے

جمعہ 14 اپریل 2017 20:05

آئی پی ایل میچ میں کمنٹیٹر روی شاستری مین آف دی میچ دینا بھول گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد میں میچ کے بعد سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری مین آف دی میچ ایوارڈ دینا ہی بھول گئے، فاتح کپتان کے ساتھ بات کرنے کے بعد انہوں نے تقریب کو سمیٹنا شروع کیا جس پر کمنٹری باکس میں موجود کیون پیٹرسن اور مرلی کارتھک بھی قہقہے لگانے لگے۔

(جاری ہے)

شاستری کو غلطی کا جلد ہی احساس ہوگیا اور انہوں نے ممبئی انڈینز کے فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کو ایوارڈ دیا۔ بعدازاں کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر انہیں چھیڑا جس پر روی شاستری نے جواب دیا کہ ایک مصروف ترین دن کے بعد آخر آپ کو ہنسی تو آئی۔

متعلقہ عنوان :