ایگزیکٹ کی ڈائریکٹر عائشہ شعیب کو عدالتی احکامات کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری داخلہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 14 اپریل 2017 21:28

ایگزیکٹ کی ڈائریکٹر عائشہ شعیب کو عدالتی احکامات کے باوجود بیرون ملک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ کی ڈائریکٹر عائشہ شعیب کو عدالتی احکامات کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری داخلہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی‘ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ایگزیٹ کی ڈائریکٹر عائشہ شعیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عائشہ شعیب کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی پیش ہوئے جبکہ وزارت داخلہ اور امیگریشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ اس موقع پردرخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت چار مرتبہ وزارت داخلہ کو حکم دے چکی مگر عمل نہیں ہوا۔ عائشہ شعیب علاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں مگرعدالتی حکم کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا رہا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ امیگریشن حکام کو حکم دیا جائے کہ عدالتی احکامات کے مطابق عائشہ شعیب کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے۔ عدالت کی جانب سے فریقین کو دوبارہ نوٹس بھیجنے کا حکم جاری ہوئے کیس کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :