آئی پی ایل 10واں ایڈیشن میں نئے نئے تنازعات جنم لینے لگے ، متعدد سوالات جنم لینے لگے

جمعہ 14 اپریل 2017 21:59

آئی پی ایل 10واں ایڈیشن  میں نئے نئے تنازعات جنم لینے لگے ، متعدد سوالات ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) انڈین پریمیئر لیگ کا 10 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں روز نئے تنازعات کھڑے ہو رہے ہیں لیکن اب تو معاملہ سامنے آیا ہے اسے تاریخ کی بدترین دھاندلی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔کیون پیٹرسن کا بھارت میں بیٹھ کر بھارتیوں کے منہ پر طمانچہ، کمنٹری کے دوران پی ایس ایل کے بارے میں بات کرنی چاہی تو روی شاستری نے روک دیا، پھر کیون پیٹرسن نے کیا جواب دیا جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ جائے گییہ ایک ایسی دھاندلی ثابت ہوئی جس پر ناصرف میدان میں موجود تمام کھلاڑی خاموش رہے بلکہ ایمپائرز، تھرڈ ایمپائر، میچ ریفری اور انتظامیہ کے کانوں پر بھی جوں تک نہ رینگی جس کے باعث ہر جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور سوال اٹھایا جا رہے کہ آخر ایسا کیوں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سن رائزرز حیدر آباد کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے ممبئی انڈینز کیخلاف میچ کے دوران جسپریت بمرا کے اوور کی آخری گیند پر چوکا مارا تو یہ دیکھ کر سب دم بخود رہ گئے کہ اگلے اوور کی پہلی گیند بھی ڈیوڈ وارنر ہی کھیل رہے ہیں۔ کرکٹ کے قوانین کے مطابق آخری گیند پر اگر کوئی کھلاڑی چوکا یا چھکا مارے یا پھر ڈبل رن لے کر واپس اسی اینڈ پر آ جائے تو اگلے اوور کی ابتدائی گیند نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے کھلاڑی نے کھیلنی ہوتی ہے لیکن اس میچ میں ایسا نہ ہوا اور اگلے اوور کی پہلی گیند بھی ڈیوڈ وارنر نے کھیلی اور ایک سکور لے کر نان سٹرائیکر اینڈ پر ا آگئے۔۔

متعلقہ عنوان :