سعودی بینکوں اور بن لادن فیملی پر نائن الیون ہرجانے کا مقدمہ

جمعہ 14 اپریل 2017 22:03

سعودی بینکوں اور بن لادن فیملی پر نائن الیون ہرجانے کا مقدمہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) امریکا کی متعدد انشورنس کمپنیوں کی جانب سے سعودی بینکوں اوربن لادن خاندان کی مختلف کمپنیوں کے خلاف نائن الیون کے ہرجانے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ، مقدمے میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک کی عدالت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملوں میں سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد کی ، عدالت انہیں سعودی عرب سے خون بہا دلوائے۔

مقدمے میں سعودی عرب کے 2 بینکوں الراجحی بینک اور نیشنل کمرشل بینک کے علاوہ بن لادن خاندان کے مختلف کمپنیوں کو نائن الیون حملوں میں مدد فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے 4 ارب20 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، یہ رقم نائن الیون کے متاثرین کو ادا کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :