Live Updates

معروف صحافی جاوید چوہدری کی جانب سے عمران خان اور سابق آئی ایس آئی چیف شجاع پاشا کی خفیہ ملاقات کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اپریل 2017 20:42

معروف صحافی جاوید چوہدری کی جانب سے عمران خان اور سابق آئی ایس آئی چیف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2017ء) معروف صحافی جاوید چوہدری کی جانب سے عمران خان اور سابق آئی ایس آئی چیف شجاع پاشا کی خفیہ ملاقات کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی جاوید چوہدری کی جانب سے تحریک اںساف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اور سابق آئی ایس آئی چیف شجاع پاشا کے درمیان 2011 میں لاہور جلسے کے بعد خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں شجاع پاشا نے عمران خان کو اپنی پارٹی مضبوط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے فنڈز فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم عمران خان نے شجاع پاشا سے فنڈز لینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس ملاقات میں شجاع پاشا نے عمران خان کو کہا تھا کہ وہ انہیں ہیرو نہیں مانتے۔ وہ عمران خان کو اس لیے پسند کرتے ہیں کہ دونوں کے والد ہندوستان سے ہجرت کرکے آئے تھے اور دونوں کی پیدائش کا سال بھی ایک ہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات