ٹرمپ انتظامہ کا وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والوں کی فہرست مخفی رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 15 اپریل 2017 10:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والوں کی فہرست کو عام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ قومی سلامتی اور پرائیویسی خدشات ہیں۔نئی ہدایات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مہمانوں کی فہرست صدر ٹرمپ کے عہدے چھوڑنے کے پانچ سال کے بعد دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ اب دستیاب نہیں ہوگی کیونکہ وہ 2020ء تک ٹیکس دہندگان کے 70 ہزار ڈالر بچانا چاہتے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فہرست کے جائزے سے ان افراد یا گروہوں کے بارے میں علم ہوتا ہے جو ممکنہ طور پر امریکی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر براک اوباما نے رضا کارانہ طور پر اپنی صدارت کے دوران کے 60 لاکھ سے زائد ریکارڈز عام کر دیے تھے۔اوباما انتظامیہ یہ فہرستیں ایک ویب سائٹ پر جاری کرتی تھی تاہم صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس صفحے کو بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :