اورلینڈو بلوم اور نینا ڈوبر میں قربتیں بڑھ گئیں

ہفتہ 15 اپریل 2017 13:20

اورلینڈو بلوم اور نینا ڈوبر میں قربتیں بڑھ گئیں
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) ہالی وڈ اداکار اورلینڈو بلوم اوراداکارہ نینا ڈوبر میں قربتیں بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق اداکار اورلینڈو بلوم اور نینا ڈوبر میں نزدیکیاں بڑھ گئیں ہیں،دونوں نے حال میں ہونے والی تقریب میں بھی اکٹھے شرکت کی اور تقریب کے دوران اکٹھے بیٹھ کر گپ شپ کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا،دونوں کو مختلف تفریحی مقامات پر بھی اکٹھے دیکھا گیا،دونوں اداکاروںکی فلم دی پرومیس کی پریمئیر کی تقریب ہو چکی ہے،فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کی زینت بنے گی۔