پاکستان ایک انمول تحفہ ہے اور اسے اقوامِ عالم میں ایک اعلی مقام دلانے کے لیے ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا، عزم و محنت ہی میں کامیابی کا راز پنہاں ہے،اور اب ہم مستقبل کے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ائیر یونیورسٹی نے قلیل مدت میں ہی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا ائیر یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 اپریل 2017 16:56

پاکستان ایک انمول تحفہ ہے اور اسے اقوامِ عالم میں ایک اعلی مقام دلانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اپریل2017ء) ائیر یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب ہفتہ کو ائیر یونیورسٹی آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان جو کہ ائیر یونیورسٹی کے چیرمین بورڈ آف گورنرز بھی ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز بھی عطا کیے۔

ائیر یونیورسٹی میں اس سال الیکٹریکل انجینئر نگ اور انگریزی زبان و ادب کے شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کی دو ڈگریاں بھی عطا کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان ایک انمول تحفہ ہے اور اسے اقوامِ عالم میں ایک اعلی مقام دلانے کے لیے ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔ عزم و محنت ہی میں کامیابی کا راز پنہاں ہے۔

(جاری ہے)

اور اب ہم مستقبل کے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر یونیورسٹی نے قلیل مدت میں ہی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ ائیر چیف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ائیر یونیورسٹی کے اٹک اور ملتان کیمپس وہاں کے مقامی نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا باعث بنے گے۔قبل ازیں ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر ، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی نے اس تقریب میں خطبہ استقبالیہ اور یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ دوسیشنز میں مختلف شعبہ جات کے 552 طلبامیں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔پاک فضائیہ کے اعلی عہدیداران اور گریجویٹ ہونے والے طلبا کے والدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :