پاکستان انمول تحفہ ،اقوامِ عالم میں اعلی مقام دلانے کیلئے ہمیں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہونگی ،ایئر چیف مارشل سہیل امان

عزم و محنت ہی میں کامیابی کا راز پنہاں ہے،مستقبل کے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 اپریل 2017 17:57

پاکستان انمول تحفہ ،اقوامِ عالم میں اعلی مقام دلانے کیلئے ہمیں اپنی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک انمول تحفہ ہے اور اسے اقوامِ عالم میں ایک اعلی مقام دلانے کیلئے ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا، عزم و محنت ہی میں کامیابی کا راز پنہاں ہے،اب ہم مستقبل کے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

وہ ہفتہ کو ائیر یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز بھی عطا کیے۔ ائیر یونیورسٹی میں اس سال الیکٹریکل انجینئر نگ اور انگریزی زبان و ادب کے شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کی دو ڈگریاں بھی عطا کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان ایک انمول تحفہ ہے اور اسے اقوامِ عالم میں ایک اعلی مقام دلانے کیلئے ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔

(جاری ہے)

عزم و محنت ہی میں کامیابی کا راز پنہاں ہے۔اور اب ہم مستقبل کے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر یونیورسٹی نے قلیل مدت میں ہی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ ائیر چیف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ائیر یونیورسٹی کے اٹک اور ملتان کیمپس وہاں کے مقامی نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا باعث بنے گے۔

قبل ازیں ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر ، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی نے اس تقریب میں خطبہ استقبالیہ اور یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ دوسیشنز میں مختلف شعبہ جات کے 552 طلبامیں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔پاک فضائیہ کے اعلی عہدیداران اور گریجویٹ ہونیوالے طلبا کے والدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :