حج کرپشن سکینڈل حامد سعید کاظمی کی طرف سے دائر کر دہ ہرجانہ کے دعوی ٰکی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بنا کسی کاروئی کے ملتوی

ہفتہ 15 اپریل 2017 19:08

حج کرپشن سکینڈل حامد سعید کاظمی کی طرف سے دائر کر دہ ہرجانہ کے دعوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) حج کرپشن سکینڈل پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی طرف سے دائر کر دہ ہرجانہ کے دعوی ٰکی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بنا کسی کاروئی کے ملتوی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف دائر 10کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت کی تاہم وکلا ء کی ہڑتال کے باعث بنا کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

سماعت اب آئندہ 29اپریل کو ہو گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے عدالت میں بیان رکارڈ کرارکھاہے کہ اعظم سواتی کو وزارت مذہبی امورکے نہ ملنے کا دکھ تھالہذا انہوں نے حاجیوں کو لوٹنے اورکرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچایا، اس سلسلہ میں حامد سعید کاظمی نے عدالت سے استدعاکر رکھی کہ وہ تحریک انصاف کے رہنما ء کو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ (عدنان یوسف )