شامی فوج کی کارروائی،حلب اور حمص سمیت متعدد قصبوں کا کنٹرول حاصل
شامی فوج نے دمشق کے تین نواحی قصبوں پر باغی گروپوں کا قبضہ ختم کرانے کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کردی
اتوار 16 اپریل 2017 12:10
(جاری ہے)
دمشق کے ایک مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے ایک کارکن احمد محمود نے بتایا کہ رجیم اپنی تمام قوت کو بروئے کار لا رہا ہے۔
دارالحکومت کے نواحی علاقے برزہ ،قابون اور الجوبر شمال سے مشرق کی جانب نیم دائرے میں واقع ہیں۔ان پر باغیوں کا جزوی قبضہ ہے اور وہ یہاں سے شہر پر مارٹر گولے فائر کرتے رہتے ہیں۔وہ ’’مارو اور بھاگ جاؤ‘‘ کی پالیسی پر بھی عمل پیرا ہیں اور وہ شہر میں اپنے مارٹر حملوں سے کسی بھی وقت کاروبار زندگی کو درہم برہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قابون اور برزہ میں 2014ء میں باغیوں اور حکومت کے درمیان مصالحت کی وجہ سے صورت حال قدرے بہتر ہے۔شامی فوج نے ان دونوں قصبوں کا کئی ماہ تک سخت محاصرہ کیے رکھا تھا مگر سمجھوتے کے بعد باغیوں نے دمشق شہر میں سبزیاں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء لے جانے کی اجازت دے دی تھی اور اس کے بدلے میں شامی حکومت نے خوراک اور دوسری اشیاء ان علاقوں میں لے جانے کی اجازت دی تھی۔یہاں صورت حال پٴْرامن ہونے کے بعد دسمبر میں شامی فوج نے ملک کے سب سے بڑے شہر حلب کے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی حصے پر دوبارہ کنٹرول کے لیے اپنی توجہ مرکوز کردی تھی اور سخت محاصرے اور جنگی کارروائی کے حربے کو استعمال کرتے ہوئے اس علاقے میں باغیوں کو شکست سے دوچار کیا تھا یا انھیں ایک سمجھوتے کے بعد شہر سے نکل جانے پر مجبور کردیا تھا۔ مشرقی حلب پر قبضہ شام میں گذشتہ چھے سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران میں صدر بشارالاسد کی سب سے بڑی فتح تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.