سکھرمیں 4 نوجوانوں نے 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اتوار 16 اپریل 2017 13:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2017ء) سکھرمیں 4 نوجوانوں نے 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے پرانا سکھر میں نصرت کالونی کا رہائشی 10 سالہ فرخ انصاری محلے میں کھیلنے نکلا جسے کاشف انصاری نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ روہڑی کے نزدیک پہاڑوں میں لے جاکر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی پولیس نے دیگر تین ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :