شاہد خاقان عباسی نے رواں سال نومبر میں ملک میں لوڈشیڈ نگ کے بحران پر مکمل قابوپانے کا دعویٰ کر دیا

اپوزیشن کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی سیاست ختم ہو تی نظر آرہی ہے اس لیے (ن) لیگی حکومت کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ‘سی پیک منصوبے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے ‘ جب (ن) لیگ حکومت میں آئی ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں‘انٹرویو

اتوار 16 اپریل 2017 17:40

شاہد خاقان عباسی نے رواں سال نومبر میں ملک میں لوڈشیڈ نگ کے بحران پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے رواں سال نومبر میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے بحران پر مکمل قابوپانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہ اپوزیشن کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی سیاست ختم ہو تی نظر آرہی ہے اس لیے (ن) لیگی حکومت کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ‘سی پیک منصوبے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب (ن) لیگ حکومت میں آئی ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگرآج ملک ہر لحاظ سے مضبوط ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں گیس کے مسئلہ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور بجلی بحران پر رواں برس نومبر تک قابو پا لیا جائے گا ہمیں پوری امید ہے اس سال نومبر میں ہم یہ کہنے کے قابل ہوں گے کہ پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے ۔