اپنے آئینہ دل کو صاف رکھو کہ حضور غوث اعظم کی محبت کے چراغ سے اندر کے اندھیرے اجالوں میں بدل جائیں، حامد سعید کاظمی

شہنشاہ بغداد کی سیرت و تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، تنظیم السعید ملتان سٹی کے زیراہتمام 27ویں شہنشاہ بغداد کانفرنس سے خطاب

اتوار 16 اپریل 2017 21:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اپنے آئینہ دل کو صاف رکھو کہ حضور غوث اعظم کی محبت کے چراغ سے اندر کے اندھیرے اجالوں میں بدل جائیں، شہنشاہ بغداد کی سیرت و تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم السعید ملتان سٹی کے زیراہتمام 27ویں شہنشاہ بغداد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کی مہمانان خصوصی جگر گوشہ غزالئی زماں صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی،رانا عبدالجبار،عقیل اعجاز انصاری،قارہ رفیق مہروی اور شیخ سلمان نعیم،میزبان تنظیم السعید ملتان سٹی کے صدر محمد بلال سعیدی تھے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ مفتی محمد ابراہیم القادری آف سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہنشاہ بغداد حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کا مرتبہ غوثیت پر فائز ہونا مسلمہ عقیدت ہے آپ کا قدم تمام اولیاء کی گردن پر ہے آپ نے ہمیشہ حق و صداقت کا علم بلند رکھا انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ اس وقت عالم اسلام کومختلف چیلنجز درپیش ہیں ان چیلنجز سے نمٹنا اور بگڑے ہوئے معاشرے کو سنوارنا علماء کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں اور بلاگرز کو تختہ دار پر لٹکایا جائے علامہ قاری محمد توفیق باروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت غوث اعظم کی بارگاہ عالم نے مخصوص انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر تنظیم السعید ملتان سٹی کے نائب صدر ملک زبیر بچہ،احمد ملک سعیدی،برخوردار بچہ،چیئرمین قسوربھٹی،پیر زادہ انجم ظہور،زاہد بلال قریشی،رکن الدین ندیم حامدی،رائو محمد عارف رضوی،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،محمد ایوب بزدار، حافظ اقبال سعیدی،احمد اقبال سعیدی،شیخ سلمان نعیم،مفتی خورشید احمد صدیقی،محمد رمیز بدر سعیدی،محمد رمضان سعیدی،محمد کاظم سعیدی، محمد ارشاد سعیدی،رفیق قادری،قاری مطیع الرسول سعیدی،بختیار عصیمی،شوکت سعیدی،حافظ محمد سفیان،امجد علی سعیدی،خدابخش چوہان،محبوب احمد سعیدی،ظفر اقبال سعیدی، مہر شاکر سعیدی،علامہ محمد اسحاق باروی،حاجی سجاد سیال، خواجہ محمد ارشد،محمد خضر حیات،سجاد سومرو،ممتاز حسین بھٹہ،اسحاق احمد سعیدی، شیخ شفیق احمد،حاجی محمد شکیل،جھولے لال،غلام دستگیر سعیدی، مزمل بھٹی،سلمان سعیدی،محمد رمضان،محمد اصغر،ملک فیاض ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :