افغان سفیر نے ملا فضل اللہ کیخلاف کارروائی کااشارہ دیدیا

پاکستان اور افغانستان ٹی ٹی پی سربراہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کرسکتے ہیں، افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے اور وہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت بھارت کو کبھی نہیں دے گا،انٹرویو

پیر 17 اپریل 2017 14:07

افغان سفیر نے ملا فضل اللہ کیخلاف کارروائی کااشارہ دیدیا
کابل/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیل وال نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ٹی ٹی پی سربراہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی انٹرویو میں پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے کہا کہ افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے اور وہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت بھارت کو کبھی نہیں دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان کشیدگی دونوں کیحق میں بہتر نہیں، رواں سال تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔افغان سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان نے پاکستان کے مطالبے پر قاری یاسین اوردیگردہشت گردوں کاخاتمہ کیا۔