محکمہ تعلیم کے سروسز سٹریکچر میں انقلابی اصلاحات لانے میں وزیراعظم آزادکشمیر کاناقابل فراموش کردا رہے ‘ ان کے اس انقلابی اقدامات کو انجمن تاجران اساتذہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

جموں وکشمیر اساتزہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد کا اساتذہ کے اجلاس سے خطاب

پیر 17 اپریل 2017 17:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) محکمہ تعلیم کے سروسز سٹریکچر میں انقلابی اصلاحات لانے میں وزیراعظم آزادکشمیر کاناقابل فراموش کردا رہے ، ان کے اس انقلابی اقدامات کو انجمن تاجران اساتذہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، نئی قومی تعلیمی پالیسی کو عوامی امنگوں کے عین مطابق بنانے کیلئے انجمن اساتذہ کو اعتماد میں لینا حکومت کیلئے نیک شگون اور ریاست میں علم کی روشنی عام کرنے میں معاون ثابت ہوگی ، جموں وکشمیر انجمن اساتذہ حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتی ہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کرنے اور ریاست میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کی طرف توجہ مبذول کی جائے ان خیالات کااظہار جموں وکشمیر اساتزہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد نے مظفرآباد میں ریاست کے مختلف اداروں سے آئے ہوئے تعلیم سیکرٹریٹ میں اساتزہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سخاوت غوری ، راجہ مشتاق ، راجہ ضمیر خان، سردار جاوید صادق قاری ، سلیم چشتی ، مقصود اعوان، راجہ نذیرمیرپور ہ خواجہ محمد اقبال ، شکیل میر، محسن گردیزی ، احسن نوری سردار انور کے علاوہ دیگر اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس کو موقع پر انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیاہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی پر من وعن نافذ کی جائے سروسز سٹریکچر وانتظامی رولز تو نافذ کردیئے ہیں لیکن سکیلز کو اپ گریڈ نہ کرکے اساتذہ کے حقوق غصب کردیاگیا، جس سے ریاست میں نئی قومی تعلیمی پالیسی اپنے مقاصد کے اہداف حاصل کرنے میں اساتذہ کے غصب شدہ حقوق کو دلوانے کیلئے محکمہ تعلیم کااعلیٰ سطح اجلاس طلب کرے سکیلز کو اپ گریڈ کریں اور سنیارٹی کی بنیاد پر اساتذہ کی محکمانہ پرموشن کویقینی بنایاجائے ۔