بعض قوتوں کو سی پیک اور ملکی ترقی وخوشحالی کے منصوبے ہضم نہیں ہورہے،پاناماکیس کا جو بھی فیصلہ آیاسب کو قبول کرنا ہوگا

سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی گفتگو

پیر 17 اپریل 2017 20:34

بعض قوتوں کو سی پیک اور ملکی ترقی وخوشحالی کے منصوبے ہضم نہیں ہورہے،پاناماکیس ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بعض قوتوں کو سی پیک اور ملکی ترقی وخوشحالی کے منصوبے ہضم نہیں ہورہے،افغانستان میں واقع بھارتی قونصل خانے پاکستان میں دہشت گردی ملوث ہیں،پاناما کیس کا جو فیصلہ بھی آئے گا،سب کو قبول کرنا ہوگا،یہی ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری آصف انصاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے ،اس منصوبے کے ثمرات سے قوم جلدمستفید ہوگی۔

(جاری ہے)

ملک دشمن قوتوں کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ،سی پیک منصوبہ بروقت مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،ہماری فوج ہمارا فخر ہے ،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔جاوید ہاشمی نے مزیدکہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے ،فیصلہ جو بھی ہوتمام سیاسی جماعتوں کو قبول کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :