قومی اسمبلی ، اقلیتی رکن اسمبلی رمیش کمار کی کورم کی نشاندہی، کا رروائی آدھا گھنٹہ کیلئے معطل رہی

کورم پورا ہونے پر اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی

پیر 17 اپریل 2017 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر کے دوران پانچ بجکر 45 منٹ پر اقلیتی رکن اسمبلی رمیش کمار کی کورم کی نشاندہی‘ ایوان میں موجود ممبران کی گنتی کی گئی تو مطلوبہ تعداد پوری نہ پائی گئی جس پر ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کورم کے پورے ہو نے تک کارروائی معطل کردی آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد کورم پورا ہونے پر اجلاس منگل کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔ (عابد شاہ/توصیف)