پیما صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمرا ہ سی پی ایس پی صدر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری اور دیگر کونسل ممبران سے ملاقات

ڈاکٹروںبالخصوص PGsکے مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 17 اپریل 2017 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی) کے صدر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری اور دیگر کونسل ممبران سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈاکٹروںبالخصوص PGsکے مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے سی پی ایس پی صدر کو پیما کی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے پیما کی سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر پیما کے سینئر ارکان پروفیسر ڈاکٹر کامران حسن، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر مسعود احمد خان بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔(توصیف)