آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،آصف علی زرداری
رینجرز اختیارات کا معاملہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر طے ہو گا، اقتصادی راہداری اور گوادر ہمارے منصوبے ہیں، سابق صدر میں وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی کرے گی، پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف نہیں آئے گا۔ ایان علی ، عزیر بلوچ کیس سے کوئی لینا دینا نہیں، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی تحریک انصاف میں سنجیدگی نہیں ان کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل نہیں سیاسی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں چلتی رہتی ہیں، انٹرویو
پیر 17 اپریل 2017 23:45
(جاری ہے)
میاں صاحب اگلے انتخابات میں کوئی گنجائش نہیں ۔
سندھ میں 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے حکومت سندھ سے گیس لے کر اپنوں کو دینا چاہتی ہے۔ پنجاب میں گیس کی کمی کو پورا ہونا چاہیئے سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے۔ سندھ کو بھی ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شخصیات کا فرق ہوتا ہے۔ راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ کی شخصیات میں بھی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومنی گروپ کو صرف گنا سپلائی کرتا ہوں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ڈھونڈ رہا ہوں میرے دوستوں کو کس نے اٹھایا ہے۔ میرا خیال میں وفاقی ایجنسیوں نے اٹھایا ہے۔ عدالت کے ساتھ میں بھی ڈھونڈ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے کچھ لو اور کچھ دو کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوا لغاری کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔ عزیر بلوچ کے خلاف وارنٹ پیپلز پارٹی کے دور میں نکلے تھے۔ اس کے خلاف 5آپریشنز کئے گئے۔ اگر عزیر بلوچ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ان کے وارنٹ نہ نکلتے انہوں نے کہا کہ بلاول اور میں پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں ہمیں لوگ بلا رہے ہیں۔ انتخابات بتائیں گے کس نے کیا کیا ہے۔ اگلے انتخابات میں اچھے نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایان علی کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ عرفان اللہ مروت کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں لانا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے اور گوادر منصوبے پر میں نے دستخط کئے ۔ یہ منصوبے ہمارے دور میں شروع ہوئے۔ ا نہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات جیتے تو وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ میں تو وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لئے الگ الگ قانون ہے۔ نواز شریف کو عدالت کے ذریعے ہٹانے کے حق میں نہیں تاہم پانامہ کا فیصلہ نوازش ریف کے خلاف نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں سنجیدہ لوگ نہیں ۔ اگر ملک کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں نہیں ہو سکتا دیگر پارٹیاں بھی ہیں وہ آئیں گی۔ ا نہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پر ڈاکٹر عاصم پر بل گیٹس سے بھی زیادہ الزامات لگائے گئے مگر کوئی ثبوت نہیں ہے۔ نیب کے کیس سے متعلق علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانی دی ہے۔ ان کے کئی جوان اور کارکن شہید ہوئے ۔ انٹرنیٹ بڑی دنیا ہے اس کے ذریعے بچوں کو ورغلایا جاتا ہے۔ ہمیں اس پر سوچنا چاہیئے پاکستان اور طالبان کے درمیان ہماری فوج کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی سزائے موت کا فیصلہ درست ہے۔ افغانستان کے ساتھ دوستی کرنی چاہیئے وہاں غیر ریاستی عناصر ہیں جو کسی نہ کسی کے خلاف استعمال ہوتی ہیں۔۔( علی)مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.