سید منور حسن نے کی دیرینہ رکن جماعت محمد ادریس کے انتقال پر ان کے بیٹے افروز شاہین سے اظہار ِ تعزیت

پیر 17 اپریل 2017 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے سابق امیر زون شاہ فیصل کالونی دیرینہ رکن جماعت محمد ادریس کے انتقال پر ان کے بیٹے افروز شاہین سے اظہار ِ تعزیت کر تے ہوئے مر حوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔

(جاری ہے)

سید منور حسن نے محمد ادریس کی دینی و تحریکی اور تنظیمی خدمات پر ان کو خراج ِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دعوت ِ دین کو پھیلانے اور اقامت ِ دین کی جدو جہد میں لگا دی ۔

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء مظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ،انجینئر عبد العزیز ،حافظ عبد الواحد شیخ ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے دیرینہ رکن جماعت محمد ادریس کے انتقال پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :