احتجاج کی مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ملازمین کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کی جاسکتاہے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرکے کامیاب بنائیں

پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن قلات کے رہنمائوں کا اجلاس سے خطاب

پیر 17 اپریل 2017 23:56

خالق آبادمنگچر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) احتجاج کی مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ملازمین کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کی جاسکتاہے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرکے کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن قلات کے صدر حفیظ الرحمان شاہ جنرل سیکرٹری عبدالوحید محمدشہی ڈاکٹرشاجہان محمدشہی اوردیگر نے لانگ مارچ کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل کی آسامیوں کو اپ گریڈ کیا جائے سروس اسڑیکچر 100%کیا جائے ہیلتھ پروفیشنل،رسک الاو،ْنس دیا جائے اور پیر میڈیکل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے اور ہماری دیگر تمام جائز اور بنیادی مطالبات منظور کیا جائے ورنہ ہم احتجاج سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز،نرسزاور فارمااسسٹس کے تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے لیکن صرف پیرمیڈیکل اسٹاف کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے تمام کارکنان اورعہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اتحاد واتفاق سے اپنے احتجاج میں تیزی لائیں ،او پی ڈی اور پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کرکے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کیا جائے گا لانگ مارچ قلات سے قافلہ آج خالق آباد منگچر پہنچ جائے گا ۔

یوں یہ قافلہ کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ ملازمین کے پر امن احتجاج کا مقصد صرف اور صرف اپنے جائز مطالبات کی منظوری ہے ہسپتالوں میں ایمر جنسی کے علاوہ تمام کاموں کا بائیکاٹ ہوگا صحت کے اداروں میں پیرمیڈیکل اسٹاف کی کارگردگی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا پھر کیوں انہیں ہر حوالے سے نظر انداز کیا جارہا ہے جو بینادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :