فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، سینیٹر شیری رحمان

منگل 18 اپریل 2017 14:54

فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، سینیٹر شیری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) سابق وزیر اطلاعات سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ قطر سے ایل این جی کی درآمد سے بھی لوڈ شیڈنگ و گیس کی کمی کا مسئلہ حل نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور توانائی بحران حل کرنے کے وعدے پر 2013ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ،اب حکومت کو اپنے وعدے پورے کرناہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کے ثمرات عوام کو منتقل نہیں ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :