سندھ ہائی کورٹ کا نیب کو سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر فاروق لغاری کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

منگل 18 اپریل 2017 16:38

سندھ ہائی کورٹ کا نیب کو سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر فاروق لغاری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر فاروق لغاری کی جانب سے دائر کردہ نیب کے خلاف ہراساں کرنے سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے نیب کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر فاروق لغاری کی جانب سے نیب کے خلاف ہراساں کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سیسی کے کمشنر فاروق لغاری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب انکوائری کے نام پر حراساں کر رہی جبکہ نیب حکام کا عدالت میں کہنا تھا کہ فاروق لغاری انکوائری کے سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ فاروق لغاری انکوائری سے بچنے کے لئے اثرو رسوخ استعمال کرتے ہیں۔بعدازاں عدالت نے سیسی کے کمشنر کی درخواست پر نیب کو حراساں نہ کرنے جبکہ فاروق لغاری کو انکوائری میں نیب سے تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔ واضح رہے فاروق لغاری مسلم ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے شوہر ہیں۔ نیب کی جانب سے فاروق لغاری پر 50 کروڑ سے زائد کرپشن کرنے اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔