مسلم لیگ (ن) کی حکومت ناکام ہو چکی ہے‘ عوام کو مسلم لیگ (ن) سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے

مسلم کانفرنس کے رہنماہ حبیب اللہ خان کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 18 اپریل 2017 16:58

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) مسلم کانفرنس کے رہنماہ حبیب اللہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کو مسلم لیگ ن سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔ وادی نیلم کی عوام کو نیلم سے منتخب ہونے والے شاہ غلام قادر نے مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ عوام کے پاس اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے ۔

موصوف کی منافقت بے نقاب ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائدین جنھوں نے تبدیلی کے لئے شاہ غلام قادر کا ساتھ دیا تھا لیکن ان کے ساتھ بھی دھوکا ہو اہے۔ شاہ غلام قادر بے فیض اور بے مروت انسان ہے اس نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے ساتھ وفا نہیں کی ہے جنھوں نے موصوف کو ریڑھی سے اٹھا کر قانون ساز اسمبلی میں لا کر شناخت دی لیکن موصوف نے ریاست جموں کشمیر کے سب سے بڑی سیاسی و نمائندہ جماعت کو دولخت کیا ہے۔

(جاری ہے)

وادی نیلم کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری مینٖڈیٹ دیا مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کوکھڈے لائن لگا کر چوروںدو نمبر لوگوں کو تعینات کر کے وادی نیلم کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے قائدین مبارک باد کے مستحق ہیں جو کہ شاہ غلام قادر کو آئینہ دکھا رہے ہیں۔ وادی نیلم کی ممتاز شخصیت افضل بٹ سے درخواست ہے کہ نفع نقصان اللہ پاک کی طرف سے ہے۔

ظالم شاہ غلام قادر کو الوداع کر کے مسلم کانفرنس ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیںافضل بٹ کا شمار ان قدآور لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ مسلم کانفرنس کے بانی اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے دست راست رہے ہیں۔ عوام افضل بٹ صاحب کو مسلم کانفرنس میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے شاہ غلام قادر کے خلاف جو پریس کانفرنس کی ہے عوام اس کا خیر مقدم کرتے ہیں انھوں نے وادی نیلم کے عوام کی ترجمانی کی ہے ۔

شاہ غلام قادر کی منافقانہ پالیسی کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ انتقامی کاروائیوں، میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے بعد شاہ غلام قادر کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو موصوف سے استعفیٰ لے کر چھوڑٖیں گے وادی نیلم کے عوام جتنے مہمان نواز، اعلیٰ اخلاقی اقدار کے مالک ہیں لیکن جب ان کے ساتھ کوئی دھوکہ فراڈ کرے تو اس کا حساب کتاب کرنا جانتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نیلم کی قیادت شاہ غلام قادر کو اس کا اصل چہرہ دکھانے پر مبارک باد کی مستحق ہے۔