وزیر اعظم فاروق حیدر خان کنٹریکٹ ، ایڈہاک ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کے اعلان اور ہدایات پر عمل کروائیں‘ بیورو کریسی میں بیٹھے چند عناصر راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں

جموں کشمیر انجمن اساتذہ کے سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد کی انجمن کے عہدیدراون کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو

منگل 18 اپریل 2017 16:58

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) جموں کشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد نے انجمن کے عہدیدراون کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کنٹریکٹ ، ایڈہاک ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کے اعلان اور ہدایات پر عمل کروائیں۔ بیورو کریسی میں بیٹھے چند عناصر راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

وزیر اعظم کے احکامات کو ردی ٹوکری کی نذر کیا جا رہا ہے۔ چھوٹے ملازمین کو مستقلی کی سفارشات آفیسران کمیٹی کو ارسال نہیں کر رہے ہیں۔ قائم کی گئی کمیٹی کو بیورو کریسی صرف منظور نظر لوگوں کی سمریان بھیج رہی ہے۔ کرپٹ مافیا اپنی پیدا اور رشوت کے لئے ملازمین کی مستقل ہونے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں 10ہزار سے زائد ایڈہاک کنٹریکٹ ورک چارج ملازمین ہیں جن کی عمریں چالیس سال سے زائد ہو چکی ہیں وہ اب کسی ٹسٹ انٹرویو میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں انسانی اور مسلمانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بلاتخصیص پانچ سال سے زائد سروس کے حامل ملازمین یا جن کی عمریں چالیس سال سے زائد ہو چکی ہیں انھیں مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عبوری آئین ایکٹ1974 کی دفعہ 22 کے تحت حاصل شدہ اختیارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کنٹریکٹ ایڈہاک ورک چارچ ملازمین کو مستقل کر کے عدل فاروقی کی تقلید فرمائیں گڈ گورننس کے نام پر عوام کے چولہے بجھانا ظلم عظیم ہے۔

سازشی عناصر وزیر اعظم سے غریب لوگوں پر ظلم کروا کر انھیں دین دنیا سے نکال رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاق آزاد کشمیر کے انتظامی امور کے لئے فنڈز کی فراہمی کا ذمہ دار ہے۔ وزیر اعظم اپنے عوام کے لئے اپنا حق طلب کریں اپنے لوگوں کی حق تلفی سے گریز کریں۔ قانون نسانیت کے تحفظ کے لئے ہوتے ہیں۔ اگر کسی جگہ آئینی قانونی رکاوٹ ہے تو قانون ساز اسمبلی میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔

انسانون کو بھوکا مارنا کوئی گڈ گورننس نہیں ہے۔ نیا تعلیمی سیشن شروع ہے لیکن عارضی ملازمین کی بروقت تنخواہ نہ ہونے کی وجہ سے غریب ملازمین اپنے بچوں کے لئے کتابیں نہیں خرید سکے ہیں راجہ فاروق حیدر خان اللہ تعالیٰ کی عدالت میں سرخرو ہونے کے لئے فوری طور پر تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :