Live Updates

چوہدری محمدسرورنے ملک میں بجلی بحران کو ملکی معیشت پر’’بمباری ‘‘قرار دیدیا

ملک کو لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے کل نہیں آج ہی نجات دلائے ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیات میں اقتدار میں آکر بحرانوں سے نجات دلائیگی ‘گفتگو

منگل 18 اپریل 2017 19:40

چوہدری محمدسرورنے ملک میں بجلی بحران کو ملکی معیشت پر’’بمباری ‘‘قرار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے ملک میں بجلی بحران کو ملکی معیشت پر’’بمباری ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ ایک خواب بن چکا ہے ’ملک میں ڈنگ ٹپائو نے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو کہیں نظر نہیں آتے ‘بجلی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ہزاروں فیکٹریاں بند ہونے سے غر یب کے پاس خودکشی کے سو اکوئی آپشن نہیں ‘حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وہ وعدے کے مطابق ملک کو لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے کل نہیں آج ہی نجات دلائے ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں اقتدار میں آکر ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یگی ۔

منگل کے روز اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ کے بحران میں کمی ہونے کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ملک معاشی طور پر بھی مزید تباہی کا شکار ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ باتوں سے نہیں صرف عملی اقدامات سے حل ہوسکتا ہے مگر موجودہ حالات میں ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آرہے بلکہ بدقسمتی سے لوڈشیڈ نگ دیہاتوں کے ساتھ شہروں میں بھی اپنی آخری حد و ں کو چھو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں اقتدار میں آکر ان پر مکمل عملد درآمد کر یں اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات