مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی حاجی لیاقت علی انتقال کر گئے

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان میں سپردخاک ، رسم قل آج ہو گی

منگل 18 اپریل 2017 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) جمعیت علمائے پاکستان کے بانی مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی حاجی لیاقت علی انتقال کر گئے جن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی رسم قل خوانی آج ( جمعرات ) صبح 8بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی ۔ سابق لارڈ میئر لاہور خواجہ ریاض محمود ، محمد باسط عزیز ، جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ، مولانا راغب نعیمی ،کالم نگار ڈاکٹر مٹھو بھائی اور ملک لیاقت علی اعوان سمیت دیگر نے حاجی لیاقت علی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :