پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علی بخش جمالی نے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے لانگ مارچ کی حمایت کردی

منگل 18 اپریل 2017 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان ریجن کے جنرل سیکریٹری علی بخش جمالی نے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی حق میں کی جانے والی لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی ارباب اختیار فوری طور پر پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے راہنماؤں سے مذاکرات کی راہ ہموار کرے اور ان کے جائزمطالبات کو فل الفور منظوری دے کر ملازمین میں پائی جانی والی اضطراب کا خاتمہ کرے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری علی بخش جمالی اور سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر امیرہمزہ کے مابین ملاقات ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ باہمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں راہنماؤں نے حکومتی پالیسیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت بلوچستان فوری طورپر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے 17نقاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرے بصورت دیگر یوم مئی پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔