خیبرایجنسی،لنڈیکوتل بازار میںداخلہ مہم کے حوالے سے واک کااہتمام

منگل 18 اپریل 2017 23:53

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) خیبر ایجنسی، لنڈیکوتل بازار میں سرکاری سکولوں میںداخلہ مہم کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کیلئے ایک واک کااہتمام کیاگیاجس میں گورنمنٹ مڈل سکول گاگرہ کے طلباء،پولیٹکل انتظامیہ کے افسروں اور مشران نے شرکت کی ،جو گاگرہ سکول سے شروع ہوکر لنڈیکوتل پریس کلب پراختتام پزیرہوگئی ،اس موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول گاگرہ کے پرنسپل خورشید خان اور تحصیلدار ارشاد خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں بالخصوص خیبر ایجنسی میں امن کے قیام کے بعد تمام سرکاری سکول کھل گئے ہیں اورعلاقے میں تعلیمی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا گزشتہ سال لنڈیکوتل میں داخلہ مہم کے دوران 28 ہزاربچوں کو سرکاری سکولوںمیں داخل کروایاگیاتھا جبکہ امسال بھی کثیر تعداد میں بچوںکو سرکاری سکولوں میں داخل کروائینگے ،انہوں نے والدین پر زور د یا کہ بچوںسے مشقت لینے کی بجائے ان کوسکولوں میں داخل کریں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو ،انہوں نے کہا کہ قبائلی طلباء میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے ہمیشہ تعلیم کے میدان میں ملک وقوم کا نام روشن کیا۔

متعلقہ عنوان :