کراچی:نیب ملزم فاروق لغاری کو انکوائری کے نام پر ہراساں نہ کرے، سندھ ہائیکورٹ کا نیب کو حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر فاروق لغاری کی جانب سے دائر کردہ درخواست نمٹا دی

منگل 18 اپریل 2017 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر فاروق لغاری کی جانب سے دائر کردہ نیب کے خلاف ہراساں کرنے سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے نیب کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیسی کے کمشنر فاروق لغاری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب انکوائری کے نام پر حراساں کر رہی جبکہ نیب حکام کا عدالت میں کہنا تھا کہ فاروق لغاری انکوائری کے سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

فاروق لغاری انکوائری سے بچنے کے لئے اثرو رسوخ استعمال کرتے ہیں۔بعدازاں عدالت نے سیسی کے کمشنر کی درخواست پر نیب کو حراساں نہ کرنے جبکہ فاروق لغاری کو انکوائری میں نیب سے تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔ واضح رہے فاروق لغاری مسلم ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے شوہر ہیں۔ نیب کی جانب سے فاروق لغاری پر 50 کروڑ سے زائد کرپشن کرنے اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔