حوثیوں کی گولہ باری سے پانچ سعودی شہری زخمی

تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ،جوابی کارروائی میں دشمن کی توپیں خاموش

بدھ 19 اپریل 2017 13:29

حوثیوں کی گولہ باری سے پانچ سعودی شہری زخمی
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2017ء) یمن کے ایران نواز حوثی شرپسندوں کی گذشتہ روز سرحد پار سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت کم سے کم پانچ سعودی شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرحد سے متصل علاقے نجران کے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ سرحد پار سے حوثی شدت پسندوں نے نجران کے علاقے میں متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت پانچ شہری زخمی ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :