Live Updates

پانامہ فیصلے سے پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جاوید ہاشمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اپریل 2017 13:01

پانامہ فیصلے سے پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جاوید ہاشمی
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ججز پر نہ سول گورنمنٹ کا دباؤ ہے اور نہ ہی ملٹری گورنمنٹ کا دباؤ ہے ۔ ججز کو چاہئیے کہ ضمیر اور سوچ کے مطابق فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر ایک کو قبول کرنا پڑے گا خواہ ہو میاں نواز شریف کے خلاف ہو یا پھر عمران خان صاحب کے خلاف۔

کیونکہ یہ فیصلہ سیاسی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پانامہ کے فیصلے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پانامہ کے فیصلہ سے پی ٹی آئی کے لیے کوئی بڑا راستہ نہیں نکلے گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پانامہ فیصلے پر عمران خان کو بات کرنے کے مزید مواقع مل جائیں گے۔ یاد رہے کہ پانامہ کا فیصلہ کل دوپہر دو بجے سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ سنائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات