بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلا بازوں کے لیے خوراک اور دیگر سائنسی سامان لے جانے والا راکٹ فلوریڈا سے روانہ

بدھ 19 اپریل 2017 14:00

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا بازوں کے لیے خوراک اور دیگر سائنسی سامان لے جانے والا راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا سے روانہ ہوگیا ۔یہ راکٹ لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ کمپنی کی شراکت کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انیس منزلہ یہ راکٹ فلوریڈا کے کیپ کاناورل ایئر فورس اسٹیشن سے مقامی وقت کے مطابق دن سوا گیارہ بجے روانہ ہوا۔

اس منظر کو یوٹیوب کے ذریعے براہ راست دکھایا گیا۔یونائیٹڈ لانچ الائنس کے منیجر ویرن تھارپ نے راکٹ کی روانگی کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس راکٹ کے ذریعے بھیجے جانے والے سامان کا وزن 7600 پونڈ سے زیادہ ہے جس میں خلابازوں کے لیے خوراک، خلائی اسٹیشن کی ضرورت کے آلات اور تجرباتی چیزیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

راکٹ میں دیگر سامان کے علاوہ جوتوں کے ڈبے کے سائز کے 38 سیٹلائٹ اور ٹیلی مورز سے متعلق ہائی سکول کا ایک پراجیکٹ بھی شامل ہے جس میں یہ تجزیہ کیا جائے گا کہ خلا ئی ماحول اس پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

خلائی راکٹ لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ کمپنی کی شراکت کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔یاد رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تقریباً 100 ارب ڈالر مالیت کی سائنسی تجربہ گاہ ہے جو زمین سے 250 میل کے فاصلے پر اپنے مدار میں چکر لگا رہی ہے۔