حوثی باغیوں کی سرحد پار سے گولہ باری، 5 سعودی شہری زخمی ہوگئے

بدھ 19 اپریل 2017 14:02

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) یمن کے حوثی باغیوںکی سرحد پار سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت کم از کم 5 سعودی شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کی سرحد سے متصل علاقے نجران کے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ سرحد پار سے حوثی شدت پسندوں نے نجران کے علاقے میں متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 5شہری زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی سکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :