لاپتہ افراد کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ارکان کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ

بدھ 19 اپریل 2017 14:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے بدھ کو بھی ایوان کے اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں جواب کیوں نہیں دیا جا رہا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایئر پورٹ پر خاتون پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ہمیں جواب دیا جا رہا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔