پانامہ کیس کے فیصلے سے کرپشن کے خلاف روڈ میپ ملنا چاہیے، طارق بشیر چیمہ

بدھ 19 اپریل 2017 15:14

پانامہ کیس کے فیصلے سے کرپشن کے خلاف روڈ میپ ملنا چاہیے، طارق بشیر چیمہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) مسلم لیگ ق کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے کرپشن کے خلاف روڈ میپ ملنا چاہیے،پانامہ کیس کا فیصلہ اس لیے 2ماہ محفوظ نہیں رہا کہ نوازشریف کو کلین چٹ مل جائے،کچھ تو کام ہوتا رہا ہوگا،پانامہ کیس کے فیصلے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا،اس ملک کے ساتھ بہت لوٹ مارہوچکی ہے،مزید متحمل نہیں ہوسکتے،چاہتے ہیں کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے،پانامہ کیس پاکستان کی تاریخ کا کرپشن کا سب سے بڑا کیس ہے،ملک کا اربوں روپے لوٹ کر پانامہ میں لے جایا گیا،اس کیس کے فیصلے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے روڈمیپ ملنا چاہیے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ دو ماہ اس لیے محفوظ نہیں رہا کہ نوازشریف کو کلین چٹ مل جائے،ان دو ماہ میں کچھ تو کام ہوتا رہا ہوگا،مسلم لیگ ن اگرقبل از وقت انتخابات کرانا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے فیصلے پر تبصرہ مناسب نہیں تاہم چاہتے ہیں کہ فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہو۔