بھکھی پاور پلانٹ18ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونیوالا دنیا کا پہلا منصوبہ ہے، شاہد خاقان عباسی

بدھ 19 اپریل 2017 16:44

بھکھی پاور پلانٹ18ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونیوالا دنیا کا پہلا منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ18ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونیوالا دنیا کا پہلا منصوبہ ہے اس سے 717میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی،اس کی صلاحیت کو 1200میگاواٹ تک لے کر جائیں گے ، 130ارب کی لاگت سے کراچی سے لاہور تک ایل این جی لائن بچھائی جائے گی۔بدھ کو نور خان ایئر بیس پر بھکھی روانگی سے قبل آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی پر پاور پلانٹ لگانے کے لئے پہلی مرتبہ میری میٹنگ 15مارچ 2016ء کو جرمنی میں ہوئی جو بارہ گھنٹے تک جاری رہی ، اس میٹنگ میں جرمنی کے کنسلٹینٹ شریک تھے جنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 42ماہ میں مکمل ہو گا ، اسی طرح ایک پلانٹ فرانس میں 38ماہ میں مکمل ہوا جبکہ چینی کمپنی ای سی بی نے بھکھی پاور پلانٹ 18ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ابتدائی طورپر پاور پلانٹ سے تقریبا 717میگاواٹ بجلی پیداہو گی اور یہ ایل این جی پر چلنے والا پہلا پاور پلانٹ ہے ، آئندہ اس میں ایک اور ٹربائن کا اضافہ کیا جا ئیگا جس کے بعد اس کی صلاحیت 1200میگاواٹ ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی نہ آتی تو بہت مشکلات تھیں ، ایل این جی کا ایک اور پلانٹ جولائی میں لگ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 130ارب کی لاگت سے کراچی سے لاہور تک ایل این جی لائن بچھائی جائے گی ۔