پانامہ کیس کا فیصلہ ملکی تاریخ میں اہم روڈ ثابت ہوگا‘ راجہ پرویز اشرف

بدھ 19 اپریل 2017 20:49

پانامہ کیس کا فیصلہ ملکی تاریخ میں اہم روڈ ثابت ہوگا‘ راجہ پرویز اشرف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملکی تاریخ میں اہم روڈ ثابت ہوگا۔ گزشتہ روز نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس کیس میں نواز شریف کی جگہ پیپلزپارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو آج جیل میں ہوتا اور اب تک کیا کچھ ہو چکا ہوتا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے ملکی تاریخ پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا تقابلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین بھرتی کرنے والا وزیراعظم احتساب عدالت میں موجود ہے جبکہ دوسری جانب پانامہ کیس کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ ذوالفقار علی بھٹو سے آصف علی زرداری تک ہم سب نے عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہم اپنے لیے انصاف کی توقع رکھتے ہیں ویسے ہی ہم پانامہ کیس میں انصاف پر مبنی فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔ (سعید)