آصف زرداری کل شاہ جیونہ جائیں گے

مخدوم سید فیصل صالح حیات باضابطہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

بدھ 19 اپریل 2017 21:28

آصف زرداری کل  شاہ جیونہ جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) سابق وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کی دعوت پر سابق صدر آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو اور آصفہ زردری شاہ جیونہ پہنچیں گے‘ جہاں مخدوم سید فیصل صالح حیات اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی پنجاب کی لیڈر شپ جس میں قمرزمان کائرہ ‘ ندیم افضل چن اوردیگربھی ہوں گے ۔

مخدوم سید فیصل صالح حیات نے آصف علی زرداری کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور ان کی رہائش گاہ پر ایک پر کششتقریب منعقد کرنے کا پروگرام بنایا ہے جس میں مخدوم سید فیصل صالح حیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

مخدوم سید فیصل صالح حیات نے آصف زرداری کے خاندان کے اعزاز میں پرکلف ضیافت کا بھی اہتمام کر رکھا ہے آصف زرداری کی آمد سے قبل شاہ جیونہ میں جشن کا سامان ہے اور آصف زرداری جھنگ سے شاہ جیونہ ایک جلوس کی شکل میں لے جایا جائے گا فیصل صالح حیات نے آصف زرداری بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو کے آرام کیلئے اس کمرہ کا اہتمام کیا ہے جہاں محترمہ بے نظیر بھٹو نے 29 سال قبل آرام کیا تھا فیصل صالح حیات پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں تاہم بعد میں پیٹریاٹ گروپ تشکیل دے کر مشرف حکومت کے ساتھ مل گئے اور بعد میں مسلم لیگ (ن) میںشمولیت اختیار کرلی اب دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

(رانا مشتاق)