راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی تقرریوں کے الزامات پر کارروائی 6 مئی تک ملتوی

بدھ 19 اپریل 2017 22:49

راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی تقرریوں کے الزامات پر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی تقرریوں کے الزامات پر کارروائی 6 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف اپنے خلاف الزامات پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا تھا، راجہ پرویز اشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گیپگو میں بھرتیاں کیں، نیب کے مطابق انہوں نے ایسے افراد کونوکریاں فراہم کیںجنہوں نے ملازمت کیلئے درخواستیں تک نہیں دی تھیں۔

نیب حکام نے الزام لگایا کہ نااہل افرادکو سیاسی طور پر نوازا گیا،احتساب عدالت کے جج کی رخصت کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور کارروائی 6 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :