عافیہ صدیقی کو قونصلر سطح پر رسائی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سرتاج عزیز

جمعرات 20 اپریل 2017 12:28

عافیہ صدیقی کو قونصلر سطح پر رسائی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سرتاج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجرموں کے تبادلہ کا معاہدہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جونہی سفارت خانہ کو کسی پاکستانی شہری کی حراست کی اطلاع دی جاتی ہے، فوری طور پر قونصلر کی سطح پر رسائی کے لئے رجوع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو قونصلر کی سطح پر رسائی کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ متعلقہ امریکی حکام ان افراد کو بھی وکیل صفائی فراہم کرتے ہیں جن کے مقدمے زیر سماعت ہیں۔ اگر پاکستانی مشن سے بھی درخواست کی جائے تو وہ بھی ممکنہ قانونی مدد فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :