گیس کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے وفاقی حکومت کا کام متعلقہ ضلع کو فنڈز کی فراہمی ہے،شاہد خاقان عباسی

جمعرات 20 اپریل 2017 13:15

گیس کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے وفاقی حکومت کا کام متعلقہ ضلع کو فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے وفاقی حکومت کا کام متعلقہ ضلع کو فنڈز کی فراہمی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شہریار خان آفریدی نے کوہاٹ میں گیس کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے سخت طرز عمل اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی رکن قومی اسمبلی کو اس میں اہمیت نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

اس پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کام متعلقہ ضلع کو فنڈز کی فراہمی ہے، ہم فنڈز فراہم کر دیتے ہیں۔ ایم این ایز کی سربراہی میں کمیٹی سکیم کی نشاندہی کرتی ہے جس کے بعد عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوہاٹ سمیت کسی جگہ بھی گیس میٹر کی تنصیب خلاف ضابطہ ہوئی ہے تو ہمیں بتایا جائے، ہم فوری کارروائی کریں گے۔ ہم تمام ارکان کی عزت کرتے ہیں تاہم دھمکی آمیز رویہ قابل قبول نہیں۔